آسٹریلیا سے سیریز ورلڈٹی ٹوئنٹی کیلئے مفید ثابت ہوگی،واٹمور

آسٹریلیا سے سیریز ورلڈٹی ٹوئنٹی کیلئے مفید ثابت ہوگی،واٹمور

 لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ یواے ای میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ڈیو واٹمور نے ایک ا نٹرویو میں کہاکہ پاکستان ٹیم انتہائی باصلاحیت اور متوازن ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیادنیا کی صف اول کی ٹیم ہے اس لئے سیریز میں فتح کیلئے سخت مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سری لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں بھرپور پریکٹس کا موقع ملاہے اور اب پوری ٹیم آسٹریلیا سے مقابلے کیلئے تیار ہے۔سیریز میں فتح سے ٹیم کا مورال بلند ہوگاجبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے ذریعے کھلاڑیوں کو ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی سے قبل اس طرز کی کرکٹ سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی