بیس بال کوچنگ کورس آج شروع ہوگا
لاہور (اے پی پی) اولمپک کونسل آف ایشیا کے تحت بیس بال کوچنگ کورس آج سپورٹس بورڈ پنجاب اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔ تربیتی کیمپ اے گریڈ کوچ عارف شہزاد کی زیر نگرانی 7 ستمبر تک جاری رہے گا، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سابق آئی جی پنجاب شوکت جاوید افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔