محمد اکرم کو 10 لاکھ روپے ماہانہ اور دیگر مراعات پر باﺅلنگ کوچ مقرر کیا گےا

محمد اکرم کو 10 لاکھ روپے ماہانہ اور دیگر مراعات پر باﺅلنگ کوچ مقرر کیا گےا

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ باﺅلر محمد اکرم کو 10 لاکھ روپے ماہانہ معاوضے اور دیگر مراعات کے عوض قومی ٹیم کا باﺅلنگ کوچ مقرر کیا ہے ۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بورڈ نے سابق فاسٹ باﺅلر محمد اکرم کو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فیلڈنگ کوچ جولین فونٹین کے برابر معاوضہ اور مراعات دی ہیں جس کے حوالے سے محمد اکرم کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا ۔ محمد اکرم 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ‘مفت سفری سہولیات ‘لامحدود ٹیلی فون کی سہولت اور دیگر مراعات کے حقدار ہونگے ۔ محمد اکرم قومی ٹیم کی فراغت کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فاسٹ باﺅلرز کی کوچنگ کریں گے ۔واضح رہے کہ محمد اکرم نے پاکستان کی 23 ون ڈے اور 4 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کی تھی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی