حیدرآباد ٹیسٹ ، ایشون کی تباہ کن باﺅلنگ ،نیوزی لینڈ کی ٹیم فالوآن کاشکار
حیدرآباددکن(نیٹ نیوز )بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فالوآن کاشکار ہو گئی۔ میچ کے تیسرے دن کھیل بارش کے سبب ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ نیوزی لینڈ نے نامکمل اننگز5 وکٹوں کے نقصان پر106 رنز سے شروع کی اور پوری ٹیم159 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کو بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید330 رنز کی ضرورت تھی اور دوسری اننگز میں اس کی5 وکٹیں باقی تھیں تاہم بھارت کی شاندار باﺅلنگ کے باعث کیوی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی۔وکٹ کیپر وان وک اورکرس مارٹن صفر،ڈگ بریسویل 17 ، جیتن پٹیل10 اور ٹرینٹ بولٹ4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جیمز فرینکلن43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کے روی چندرن ایشون نے31 رنز کے عوض6 وکٹیں حاصل کیں۔ پراگیان اوجھا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کیوی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41رنز بنالئے، بارش کے باعث تیسرے روز کا کھیل قبل از وقت ختم کردیا گیا۔ کھیل کے اختتام پر برینڈن میک کولم 16اور کین ولیم سن 3رنز بناکر ناٹ آﺅٹ تھے ۔ مارٹن گپٹل 16رنز بناکر آﺅت ہوئے ۔بھارت کی جانب سے واحد وکٹ پراگیان اوجہ نے حاصل کی ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں438 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔بھارت کی اننگز کی خاص بات اروند پجورا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے159 رنز بنائے۔بھارت کے دوسرے نمایاں بلے باز مہندرا سنگھ دھونی رہے، انہوں نے 73 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیتن پٹیل نے4 اور ٹرینٹ بولٹ نے3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاتھا۔