دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو 68 برس کی ہوگئیں

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو 68 برس کی ہوگئیں

ممبئی(نیٹ نیوز)لیجنڈاداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے 68 ویں سالگرہ منائی ماضی کی مشہور ہیروئن کو ”ٹریجڈی کنگ“ نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا تحفہ قرار دیا ہے جب کہ سائرہ بانو نے ”کوہ نور کے یوسف“ کو اپنی زندگی قرار دیا ہے۔ دلیپ کمار نے کہا کہ ان کی سائرہ سے شادی خدا کی طرف سے انہیں انعام ہے جنہوں نے 46 سالہ ازدواجی زندگی میں انہیں خوشی، مسرت اور شادمانی سے مالامال کردیا۔ سالگرہ کی نجی تقریب میں سائرہ بانو بے حد جذباتی تھیں اور وہ اپنے شوہر کو ایسی نگاہوں سے دیکھ رہی تھیں جن میں پیار کا سمندر موجزن تھا۔ وہ 20 سال کی تھیں جب ان کی شادی 44 سالہ یوسف خان سے ہوئی تھی جو ساری دنیا میں دلیپ کمار کے نام سے مشہور تھے۔ سالگرہ کے موقع پر گھر تحائف اور پھولوں سے بھرا ہوا تھا جس پر وہ حیران تھیں کہ آج بھی دوستوں نے ان کی سالگرہ کو یاد رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان اور پھر عید کے بعد وہ بے حد تھکی ہوئی تھیں لیکن دوستوں کے خلوص اور محبت نے انہیں تازہ دم کردیا ہے۔

مزید : کلچر