بپاشا کی" راز3 "کی ریلیز سے قبل ہی کہانی کھل گئی

بپاشا کی" راز3 "کی ریلیز سے قبل ہی کہانی کھل گئی

ممبئی(اے این این )بالی ووڈ کی نئی آنے والی ہارررومانٹک فلم" راز 3 "کے ریلیز سے قبل ہی اس کے راز کھل رہے ہیں، ایسا ہی ایک راز فلم کے پروڈیو سر مہیش بھٹ نے کھولا ہے کہ فلم کی کہانی بالی ووڈ اداکارہ بی پاشا باسو کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔ بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار و پروڈیوسر مہیش بھٹ نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کہانی ایک ایسی نئی ہیروئن کے گِرد گھومتی ہے جو اپنے کیرئیرکے آغاز میں ہی کالے جادو کا نشانہ بنا دی جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ دس برس قبل فلم نگری میں قدم رکھنے والی بی پاشا باسوکے ساتھ بھی ہواجس کے نتیجے میں انہیں ناصرف شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑابلکہ انکی ذاتی زندگی بھی متاثر ہوئی۔ہدایتکاروکرم بھٹ کی اس فلم میں بی پاشا باسو سمیت عمران ہاشمی اورایشا گپتااہم کردار ادا کررہے ہیں جسے رواں سال7ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

مزید : کلچر