سوناکشی نے اکشے کے ساتھ تیسری فلم سائن کر لی

سوناکشی نے اکشے کے ساتھ تیسری فلم سائن کر لی

ممبئی(آئی این پی) بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اکشے کمار کے ہمراہ اپنی تیسری فلم سائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنے لئے لکی قرار دیدیا۔ 2010ءکی سپرہٹ فلم دبنگ میں سلمان خان کے مدمقابل بالی ووڈ میں انٹری لینے والی سوناکشی سنہا اپنی دوسری فلم روﺅڈی راٹھور میں بطور اکشے کمار کی ہیروئن جلوہ گر ہوئیں۔ ان دونوں کی دوسری فلم جو 31 اگست سے نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔گینگسٹر فلم ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی کے سیکوئل میں بھی کاسٹ کئے گئے ہیں۔ سوناکشی کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کی وہ بے چینی سے منتظر ہیں کیونکہ اس کی کامیابی کا انہیں ابھی سے یقین ہے۔ سوناکشی کے مطابق اکشے ان کے لکی چارم ہیں تو ہوہی نہیں سکتا کہ ان دونوں کی فلم ہٹ نہ ہو۔

مزید : کلچر