کترینہ کیف ” ایک تھا ٹائیگر“ کی کامیابی سے خوفزدہ

کترینہ کیف ” ایک تھا ٹائیگر“ کی کامیابی سے خوفزدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (نیٹ نیوز) کترینہ کیف کو ”ایک تھا ٹائیگر“ سے جو مقام حاصل ہوا ہے اس کا تصور بھی کوئی اداکارہ نہیں کر سکتی تھی لیکن قسمت نے انہیں یہ مقام دلا دیا اس کے ساتھ ہی وہ اب نفسیاتی طور پر خوفزدہ ہو گئی ہیں کہ آیا یہ دیرپا ثابت ہوگا یا یہ ایک عارضی دور ہے؟ کترینہ جنہوں نے اپنا کیریئر شروع کرتے وقت سے محنت اور اپنی فطری صلاحیتوں سے کام لیکر کامیابیاں حاصل کیں اور موجودہ مقام حاصل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ نہیں چھوڑا۔ دولت، شہرت کی ان پر بارش ہوئی ہر فلم ایک شاہکار قرار پائی اور آخر وہ ایک ایسی فلم میں جلوہ گر ہوئیں جو بالی ووڈ کی ایک سنگ میل بن گئی، تاہم قسمت ان پر اب بھی مہربان ہے۔ 200کروڑ سے زائد کے کلب کی فلم ”ایک تھا ٹائیگر“ کے بعد وہ فوراً لداخ چلی گئیں جہاں وہ یش راج فلمز کی ایک بغیر ٹائٹل کی فلم میں شاہ رخ کے ہمراہ شوٹنگ کر رہی ہیں جبکہ عامر خان شکاگو میں ان کے منتظر ہیں وہ آئیں اور ”دھوم3“ کی شوٹنگ شروع ہو۔

مزید :

کلچر -