امیتابھ بچن ٹیوٹر کے بعد فیس بک پر بھی آ گئے

امیتابھ بچن ٹیوٹر کے بعد فیس بک پر بھی آ گئے

ممبئی(آئی این پی) بالی وڈ میگا سٹار امیتابھ بچن نے پرستاروں کے بے پناہ اسرار پر فیس بک پر اپنا اکاﺅنٹ بناتے ہی پروفائل پر اپنی تصویر بھی لگا دی۔ فیس بک پر امیتابھ بچن نے آنے والی فلموں کی معلومات ہی نہیں بلکہ اپنے اور اپنے خاندان کی نجی زندگی کے یادگار لمحات اور تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں۔ فیس بک پر اکاﺅنٹ کے بارے میں میگا سٹار کہتے ہیں کہ وہ اپنے فینز سے دور نہیں رہ سکتے اس لئے فیس بک پر اکاﺅنٹ بنا لیا۔

مزید : کلچر