پاکستانی قو م کوبے راہ روی سے بچانے کیلئے بھارتی چینل بند کئے جائیں ‘افتخار ٹھاکر

پاکستانی قو م کوبے راہ روی سے بچانے کیلئے بھارتی چینل بند کئے جائیں ‘افتخار ...

لاہور(این این آئی)فلم ٹی وی اور تھیٹر کے اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ پاکستانی قو م بے راہ روی سے بچانے کیلئے فوری طور پر بھارتی چینل بند کئے جائیں کیونکہ بھارتی چینل فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہے ہیں جس سے نئی نسل متاثر ہو رہی ہے جو قابل تشویش ہے اگر ابھی سے اس کا سد باب نہ کیا گیا تو آ نے والے وقتوں میں ہمیں اس کے سنگین اثرات سے دوچار ہونا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فلمو ں اور ڈراموں کی سنسر شپ انتہائی سخت ہونی چا ہیے۔انہوںنے بتا یا کہ بھارتی ثقافت کی یلغار نے نو جوان نسل کو کسی حد تک متاثر کیا ہے مگر ابھی بھی ہمار ے پاس وقت ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بھارتی ثقافت بچا لیں اس کیلئے ارباب اختیار کو سنجید گی کے ساتھ عملی اقدامات اٹھا نے ہونگے ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کو پرو ڈکشن کے حق میں ہوں اور پاکستان میں صر ف وہی بھارتی فلمیںریلیزہونی چاہیے جس میں پاکستانی اداکار بھی شامل ہوں ۔

مزید : کلچر