کیٹی ہومز کو طلاق کے بعد ٹام کروز سے 15 ملین ڈالر اور بنگلہ مل گیا

کیٹی ہومز کو طلاق کے بعد ٹام کروز سے 15 ملین ڈالر اور بنگلہ مل گیا

نیویارک (آئی این پی) ہالی وڈ اداکارہ کیٹی ہومز کو ٹام کروز سے طلاق کے بعد عدالت کی طرف سے 15ہ ملین ڈالر اور ایک پوش ولا مل گیا۔ نیویارک کی ویب سائٹ کے مطابق معروف جوڑے کی طلاق کے فیصلے پر جج نے دستخط کر دیئے ہیں۔ 33 سالہ اداکارہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ انکا ٹام کروز کے ساتھ رہنا اب ممکن نہیں ہے لٰہذا انہیں طلاق دلوائی جائے جس پر عدالت نے فریقین کی باہمی رضا مندی سے ٹام کروز کے اثاثوں میں سے ملین ڈالے اور ایک ولا کیٹی ہومز اور انکی بیٹی کی رہائش کے لیے دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اس فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد کا حکم دیا۔

مزید : کلچر