زریں خان کو ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش

زریں خان کو ہالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی اداکارہ زریں خان کو ہالی ووڈ سے ایک فلم کی پیشکش ہوئی ہے گو کہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ آفر پر غور کر رہی ہیں مگر امید ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر عالمی فلمی مرکز میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ ہالی ووڈ کے فلمساز ڈینئل سلوا نے زریں خان کو اپنی فلم ”چیمیرا“ کیلئے دعوت دی جو کہ مشہور بیسٹ سیلر ناول ”THE FALLIXIGANGEL“ سے ماخوذ ہے۔ اس سے قبل اس کردار کیلئے ایشوریہ رائے کا نام لیاجا رہا تھا مگر اب ان کی جگہ زرینہ خان کو منتخب کیا گیا جو پہلی مرتبہ فلم ”دھوم2“ میں نمودار ہوئی تھیں۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ ٹیلی ویڑن اداکارہ سارہ خان کو بھی ہالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔

مزید : کلچر