پرائڈ آف پرفارمنس ملنے پر شاہدہ منی کو مبارکباد پیش کرتا ہو ں ، یار محمد شمسی

پرائڈ آف پرفارمنس ملنے پر شاہدہ منی کو مبارکباد پیش کرتا ہو ں ، یار محمد شمسی

لاہور(فلم رپورٹر)جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد پروڈیوسر اور پروموٹر یار محمد شمسی نے کہا ہے کہ شاہدہ منی ہمارے مُلک کی بہت بڑی فنکارہ ہیں میں اُن کو پرائڈ آف پرفارمنس ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مُبارکباد پیش کرتا ہوں۔وہ گزشتہ روز فون پر ”پاکستان سے گفتگو کررہے تھے یار محمد شمسی نے کہا کہ میلوڈی کوئین آف ایشیاءشاہدہ منی جیسے گلوکار زندگی میں بہت کم پیدا ہوتے ہیں ۔پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اُن کے لاکھوں پرستار موجود ہیں میں شعبہ موسیقی سے وابستہ دیگر فنکاروں کو بھی مُبارکباد دیتا ہوں جن کو مختلف اعلیٰ حکومتی اعزازت سے نوازا گیا ہے۔یار محمد شمسی نے کہا کہ میں بہت جلد جرمنی میں میوزیکل پروگرام کر وا رہا ہوں میری خواہش ہے کہ شاہدہ منی بھی اس شو میں پرفارم کریں۔میں اس سلسلے میں اُن کو دعوت ضرور دوں گا۔

مزید : کلچر