جان لینن کے قاتل کی ضمانت ساتویں بار مسترد

جان لینن کے قاتل کی ضمانت ساتویں بار مسترد

لندن (آن لائن)امریکی شہر نیویارک میں حکام نے مشہور گلوکار جان لینن کے قاتل کی ضمانت پر رہائی یا پیرول کی اپیل کو ساتویں بار مسترد کر دیا۔مارک چیپ مین کو 1981 میں جان لینن کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 20 سال عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔چیپ مین نے جو اب 57 سال کے ہیں نیویارک میں مین ہیٹن کے رہائشی بلاک کے باہر بیٹل گروپ کے سنگر جان لینن کوگولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔رہائی کی اپیل مسترد ہونے کے بعد اب وہ دو سال کے بعد دوبارہ اپیل دائر کر سکتے ہیں۔بدھ کو بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیپ مین کی رہائی لینن کے قتل کو معمولی گرداننے کے متعارف ہوگی۔

مزید : کلچر