مادھوری کی فلم گلابی گینگ کو اصلی گینگ سے خطرہ

مادھوری کی فلم گلابی گینگ کو اصلی گینگ سے خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے این این )بالی ووڈ دیوا مادھوری ڈکشٹ کی فلم گلابی گینگ سے اصلی گینگ کوخطرہ ہوگیا۔ دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ بنیں گی گینگسٹر۔ فلم گلابی گینگ میں۔ مگر مادھوری کا یہ ایکشن اچھا نہ لگا اصلی گینگ کو۔ بھارت میں گلابی گینگ مشکل میں پھنسی خواتین کی مددکرتا ہے۔ جب انہیں مادھوری کی فلم میں بارے میں پتہ چلا تو انھوں نے احتجاج کیا کہ ان پر ہی فلم بنائی جارہی ہے اور انہیں ہی نہیں معلوم۔انھوں نے فلم پروڈیوسرز کو نوٹس بھیجنے کی دھمکی دے دی کہ اگر ان سے فلم کی کہانی نہیں بتائی گئی تووہ ان کے خلاف کارروائی کریں گی ۔ مادھوری ڈکشٹ حیران ہیں کہ وہ گبرسنگھ جیسا کردار نہیں بلکہ غریبوں کی مدد کرنے والی گینگسٹر بننا چاہتی ہیں تو اس میں اتنی مشکلات کیوں ہیں۔

مزید :

کلچر -