ڈرامہ سیریل”بُلبلے“نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

ڈرامہ سیریل”بُلبلے“نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار نبیل کی ہوم پروڈکشن مزاحیہ ڈرامہ سیریل”بُلبلے“نے گزشتہ دس سالوں کے دوران کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔اس ڈرامے میں محمود اسلم ،حنا دلپذیر خان،عائشہ عمر اور نبیل کی جاندار اداکاری کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔”بُلبلے“چھوٹے بڑے تمام عمر کے ناظرین میں بے حد مقبول ہے۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل نے کہا کہ کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔اس ڈرامے میں تمام فنکار اور یونٹ کے اراکین ایک فیملی کی طرح کام کرتے ہیں۔یہ ڈرامہ موجودہ ٹینشن کے حالات میں لوگوں کے لئے ذہنی تفریح فراہم کررہا ہے۔جب تک ناظرین میں ”بُلبلے“کی دلچسپی برقرا ر رہے گی میں اس کو جاری رکھوں گا۔اس سٹ کام کی خاص بات روائتی ڈگر سے ہٹ کر سیچوئشنل کامیڈی ہے۔

مزید : کلچر