ڈرامہ سیریل”تیرے پیار کے بھروسے“کی ریکارڈنگ جاری

ڈرامہ سیریل”تیرے پیار کے بھروسے“کی ریکارڈنگ جاری

لاہور(فلم رپورٹر) ڈرامہ سیریل”تیرے پیار کے بھروسے“کی ریکارڈنگ ان دنوں کراچی میں جاری نوید جعفری کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل”تیرے پیار کے بھروسے“کی ریکارڈنگ ان دنوں کراچی میں جاری ہے جس میں نیلم منیر،قاضی واجد،دانش تیمور اور دیگر حصّہ لے رہے ہیں۔”تیرے پیار کے بھروسے“کی رائٹر دلشاد نسیم ہیں۔نجی چینل کے لئے بنائے جانے والے اس پراجیکٹ کا دورانیہ 45منٹ ہوگا۔اس ڈرامہ سیریل میں نیلم منیر اپنے فنّی کیرئیر کے یادگار کردار میں نظر آئیں گی۔جس کے بارے میں ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ کردار ناظرین کے ذہنوں پر نقش ہوجائے گا۔

مزید : کلچر