اشرف خان اور دردانہ بٹ کی سٹ کام ”ڈگڈگی“ناظرین میں مسلسل مقبول

اشرف خان اور دردانہ بٹ کی سٹ کام ”ڈگڈگی“ناظرین میں مسلسل مقبول

لاہور(فلم رپورٹر) اشرف خان اور دردانہ بٹ کی مزاحیہ سٹ کام ”ڈگڈگی“ناظرین میں مسلسل مقبول ہورہا ہے۔اس کامیڈی پراجیکٹ میں اپنے رول کے حوالے سے اشرف خان کا کہنا ہے کہ میں اپنے طویل فنّی کیرئیر میں بہت کم ایسے جاندار کردار ادا کئے ہیں۔”ڈگڈگی“کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔اس کے علاوہ پی ٹی وی ہوم سے پیش کی جانے والی آغا ذوالفقار خان کی مزاحیہ ڈرامہ سیریل”افسر بے کار خاص “میں بھی میرا کام پرستاروں کو پسند آرہا ہے۔ان دونوں ڈراموں کے سکرپٹ کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔”افسر بے کار خاص“پی ٹی وی کی پہلی مزاحیہ سیریل ہے جس کی 100سے زائد اقساط آن ائیر ہوچکی ہیں۔

مزید : کلچر