آسمان سر کرنے والا نیل آرمسٹرانگ ہمیشہ کیلئے ”آسمان“ پر پہنچ گیا

آسمان سر کرنے والا نیل آرمسٹرانگ ہمیشہ کیلئے ”آسمان“ پر پہنچ گیا
آسمان سر کرنے والا نیل آرمسٹرانگ ہمیشہ کیلئے ”آسمان“ پر پہنچ گیا

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) آسمان سر کرنے والے امریکی خلا باز ہمیشہ کیلئے آسمان پر چلے گئے۔ سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ چاند پر پہلا قدم رکھنے والے خلاباز نیل ایلڈن آرمسٹرانگ انتقال کر گئے ہیں۔ 82 سالہ نیل آمسٹرانگ دل کے مرض میں مبتلا تھے۔ انہوں نے اپنی 82 ویں سالگرہ منانے کے دو دن بعد بائی پاس بھی کرایا تھا لیکن مرض کم نہ ہوا اور آج شام انتقال کر گئے۔پانچ اگست 1930ءکو پیدا ہونے والے نیل آرمسٹرانگ نے 1962ءمیں امریکی خلائی ادارے ناسا میں شمولیت اختیار کی اور 1966ءمیں ناسا کے( جمنی 8 مشن) کا حصہ بنے جبکہ 20 جولائی 1969ءکو چاند پر قدم رکھنے والے پہلے خلانورد بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ 1978ءمیں انہیں امریکی صدر جمی کارٹر نے کانگریشنل سپیس ماڈل آف آنر بھی دیا اور 2009ءمیں انہیں کانگریشنل گولڈ میڈل دیا گیا جبکہ امریکی صدر رچرڈ نکسن نے انہیں امریکی اعزاز سے بھی نوازا۔ ان کے آباﺅ اجداد سکاٹش آئرش تھے۔ ناسا میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے وہ امریکی نیوی میں کام کرتے رہے اور کوریا کے خلاف جنگ میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے پندرہ سال کی عمر میں جہاز اڑانے کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

مزید : بین الاقوامی /Headlines /Breaking News