نرما کام نہ ملنے اور کم آمدن کے باعث پریشانی کا شکار

نرما کام نہ ملنے اور کم آمدن کے باعث پریشانی کا شکار

لاہور(آن لائن) ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ نرما کام نہ ملنے اور کم آمدنی کے باعث سخت پریشانی میںمبتلا‘ اداکارہ کے اپنے گھر والوں سے بھی اس وجہ سے اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ نرما کو گزشتہ تین سال سے ٹی وی اور فلموں میں بہت کم کام مل رہا ہے جس سے ان کی فیملی بھی کم آمدنی کے باعث مشکلات سے دوچار ہے۔ نرماکی والدہ ان پر دباﺅ ڈال رہی ہیں کہ وہ صرف ٹی وی کے بجائے فلموں میں کام کرے جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہو۔ تاہم نرما کے انکار پران کی والدہ نے انہیں سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ زخمی ہوگئیں۔ زخمی ہونے کے بعدنرما تی ماہ تک گھر کے اندر روپوش‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ نرما پچھلے دو سالوں سے شادی کےلئے بھی کوششیں کررہی ہیں اور اسکے لئے انہوں نے مختلف لوگوں سے دوستی بھی رکھی تاہم ہر اےک نے ان سے صرف شادی کا وعدہ ہی کیا اور بعد میں عمل نہ کیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نرما نے کچھ عرصے سے مشہور کررکھا ہے کہ وہ انگلینڈ اور امریکہ میں مصروف ہیں تاہم اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ نرما ابھی بھی لاہور میں ہیں لےکن کسی سے رابطہ نہیں کررہیں۔

مزید : کلچر