فلم پیکے میں عامر اور عمران کے ساتھ انوشکا بھی کاسٹ

فلم پیکے میں عامر اور عمران کے ساتھ انوشکا بھی کاسٹ

ممبئی(آئی این پی) بھارتی فلمساز راجو ہیرانی کی آنے والی فلم ”پیکے“ میں بالی ووڈ کی ماما، بھانجا جوڑی ساتھ نظر آئے گی۔ عامر خان اور عمران خان کے ساتھ ساتھ فلم میں انوشکا شرما کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ کچھ عرصے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنے قریبی دوست راجو ہیرانی کی فلم پیکے میں کاسٹ کئے گئے ہیں جبکہ ہیرو کے ساتھ سپورٹنگ کی تلاش جاری ہے۔ رنبیر کپور اور رنویر سنکھ کے اس رول سے انکاری ہو جانے کے بعد عامر خان کے کہنے پر عمران خان کو فلم میں کاسٹ کر لیا گیا ہے تاہم پیکے کی فلمبندی کب شروع ہو گی اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ عامرخان اس سے پہلے دھوم تھری کی شوٹنگ کی حامی بھر چکے ہیں۔

مزید : کلچر