فن لینڈ: خیالی گٹار بجانے کا مقابلہ امریکی شخص نے جیت لیا

فن لینڈ: خیالی گٹار بجانے کا مقابلہ امریکی شخص نے جیت لیا

آولو(اے این این )امریکہ نے بین الاقوامی تین روزہ جاری ائیر گٹار ورلڈ چیمین شپ جیت لی۔شمالی فن لینڈ میں ورلڈ ائیر گٹار چیمین شپ امریکہ کے Thunder Nordic نے اپنے نام کرالی۔خیالی ورلڈ گٹار بجا کر ،مقابلہ بازوں نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔مقا بلے میں دنیا بھر سے 18ماہر گٹار نے حصہ لیا جبکہ5 ہزار افراد نے اِس مقابلے کو دیکھنے کے لیے آئے۔ورلڈ گٹار چیمین شپ کا پہلا مقابلہ 1996میں آولو میں منعقد ہو ا تھا۔ورلڈ ائیر گٹار چیمین شپ کا مقصد دنیا کا امن برقرار رکھنا تھا۔مقابلے میں شریک افراد شو کو بہت پسند کیا۔

مزید : عالمی منظر