سر جان فرینکلن کی قیادت میں شمال مغرب کی مہم کے دوران گم جہاز کی تلاش کےلئے آپریشن شروع

سر جان فرینکلن کی قیادت میں شمال مغرب کی مہم کے دوران گم جہاز کی تلاش کےلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹورانٹو(اے پی اے ) کینیڈا اور متعدد دیگر حکومتوں کے علاوہ پرائیویٹ ایجنسیوں پر مشتمل مشترکہ اتحاد نے1845ءمیں سر جان فرینکلن کی قیادت میں شمال مغرب کی مہم کے دوران گم ہونیوالے جہاز کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔170سا ل قبل شمال مغربی پانیوں میں گم ہونیوالے اس جہاز کی تلاش کا آپریشن وسیع پیمانے پر شروع کیا گیا ہے۔ سر جان فرینکلن شمال مغربی پانیوں سے چین کی جانب جانے کے خواہش مند تھے لیکن ان کا جہاز گہرے پانیوں میں غرقیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لئے اب وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -