مقبوضہ کشمیر : انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش

مقبوضہ کشمیر : انسانی حقوق کی پامالیوں پر اظہار تشویش

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر جاری پامالیوں پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیپلز فریڈم لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد رفیق گنائی نے سرینگر کے علاقے راولپورہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیاں فوری طور پر بند کرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔ انہوںنے عید الفطر کے موقع پر آزادی پسند رہنماﺅں کی گھروں میں نظربندی کی شدید مذمت کی ۔ انہوںنے رہنماﺅں کو نماز عید کی ادائیگی سے روکنا مسلمانوں کے دینی فرائض کی ادائیگی میں مداخلت قراردیا۔

مزید : عالمی منظر