میکسیکو سٹی کی جیل میں 103جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انعقاد

میکسیکو سٹی کی جیل میں 103جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انعقاد

میکسیکو سٹی(اے پی پی) میکسیکو سٹی کی جیل میں 103جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو کے شمالی شہر واریز میں جیل میں قید 103قیدیوں کی یہ موقع فراہم کیا گیا کہ وہ جیل میں رہتے ہوئے شادی رچالیں جس کے بعد جیل میں واقع اصلاحی مرکز کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تمام 103دولہا دلہن اپنی نئی زندگی کے تصور سے بہت خوش نظر آ رہے تھے ۔ میڈیا سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کئی قیدیوں نے کہا کہ وہ رہا ہوتے ہی سیدھے گھر کا رخ کرینگے ۔ بھرپور انداز میں زندگی کی خوشیوں کو محضوض کرینگے ۔ انتظامیہ کے مطابق جیل میں قیدیوں کو شادی کی سہولت دینے کا مقصد انہیں رہائی کے بعد معاشرے کا فعال رکن بنانا ہے ۔

مزید : عالمی منظر