چلی ‘تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے والے 113طلبہ گرفتار

چلی ‘تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے والے 113طلبہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سانتیاگو(اے پی پی) چلی میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے والے 113طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت سانتیاگو میں 45سو سے زائد طلبہ تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صدر ہاﺅس کی جانب جانا چاہتے تھے ۔ جنہوں نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراﺅ کیا اور شیشے کی بوتلیں پھینکیں۔ پولیس نے طلبہ کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور لاٹھی چارج کیا۔ احتجاج کے باعث دارالحکومت کی بڑی شاہراوں پر 2گھنٹوں تک ٹریفک معطل ہوگئی پولیس نے طلبہ کو منتشر کرتے ہوئے 113کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ طلبہ حکومت سے سکولوں اور کالجوں میں مفت تعلیم کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -