ایتھنز کے مضافات کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

ایتھنز کے مضافات کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

ایتھنز (اے پی پی)یونان کی دارالحکمت ایتھنز کے مضافات کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ۔ مقامی حکام کے مطابق ایتھنز کے شمال مشرقی مضافاتی علاقے کے جنگل میں جنگلی آگ بھڑک اٹھی ہے جو تیز ہواﺅں کی وجہ سے تیزی سے آگے کی طرف پھیل رہی ہے ۔ حکام کے مطابق اس علاقے میں فوجی تربیتی کیمپ موجود ہے موجود ہیں جس کی وجہ سے آگ بھڑکنے سے خطرات زیادہ ہوگئے ہیں۔ جنگلی آگ ہفتہ کی الصبح افیڈنس نامی قصبے سے شروع ہوئی ۔ اس آگ کو بجھانے کیلئے 100سے زیادہ فائر فائیٹرز اور دو ہیلی کاپٹرز مصروف عمل ہیں۔ یاد رہے کہ جون اور جولائی کے دوران یونان کے جزیرہ ایجین میں جنگلی آگ بھڑکنے سے سینکڑوں ایکڑ پر باغات تباہ ہوگئے تھے ۔

مزید : عالمی منظر