جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے ‘شبیر شاہ

جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیرہے ‘شبیر شاہ

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماءشبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن سیاسی حل جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کے قیام کیلئے ناگزیر ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے گا ندربل کے علاقے منی گام میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے واضح کیا کہ جب تک بھارت کشمیر یوں کی امنگوں کے مطا بق مسئلہ کشمیر حل کر نے پر آ مادگی ظاہر نہیں کرتا کشمیر کی مو جودہ غیر یقینی صورتحال اور دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتیں۔ شبیر شاہ نے مختلف جیلوںمیں غیر قانونی طورپر نظربند سیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں کی حالت زار پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کی فوری رہا ئی کا مطالبہ کیا ۔انہوںنے افسوس ظاہر کیا کہ مقبوضہ علاقے کے تمام امور بھارتی فوج کے ہاتھ میں ہیں اور کٹھ پتلی انتظامیہ بالکل بے بس ہے جس کی وجہ سے کشمیری عوام کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں ۔ اس موقع پرحریت رہنماءمحمد یوسف نقاش ، جا وید احمد میراور دیگر حریت کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

مزید : عالمی منظر