فرانس نے برطانوی ڈیزائنر جان گیلیانو سے فرانس کا اعلیٰ ترین اعزاز ” لیجن آف آنر“ واپس لے لیا
پیرس(اے پی پی) فرانس نے برطانوی ڈیزائنر جان گیلیانو سے فرانس کا اعلیٰ ترین اعزاز ” لیجن آف آنر“ واپس لے لیا۔ جان گیلیانو نے فرانس کے اعلیٰ فیشن ہاﺅس ڈی اوور کیلئے ایک عرصہ کام کیا اور ان کی فیشن خدمات کے صلے میں فرانس کی حکومت نے 2009ءمیں ان کو ” لیجن آف آنر“ عطا کیا تاہم گذشتہ سال ڈی اوور کے سابق آرٹسٹک ڈائریکٹر جان گیلیانو نے ایک شراب خانے میں شراب خانے کے مالک کے خلاف نسلی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے تضحیک آمیز جملے کہے اور توڑ پھوڑ کی جس پر اس سے فرانس کا اعلیٰ اعزاز واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی اوور نے ان کی جگہ بیلجیئم کے ڈیزائنر راف سمیون کو بھرتی کر لیا ہے جبکہ گیلیانو لاس اینجلس چلے جانے کا سوچ رہے ہیں۔