وینزویلا کی سب سے بڑی آئل ریفائنر ی میں دھماکہ،7ہلاک،48زخمی

وینزویلا کی سب سے بڑی آئل ریفائنر ی میں دھماکہ،7ہلاک،48زخمی

وینزویلا (اے پی اے ) وینزویلا کے شمالی علاقے فالکن ریاست کے گورنر کے مطابق ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری میں دھماکے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور تقریباً اڑتالیس زخمی ہوئے ہیں۔اس ریفائنری کا شمار دنیا کی بڑی ریفائنریز میں ہوتا ہے جو ایک دن میں چھ لاکھ پینتالیس ہزار بیرل تیل پیدا کرتا ہے۔گورنر سٹیلا لوگو کا کہنا ہے کہ اموئے ریفائنری میں اب تک آگ لگی ہوئی ہے لیکن حالات قابو میں ہیں اور مزید دھماکوں کا کوئی خطرہ نہیں۔اس سے پہلے سرکاری عہدیداروں نے کہا تھا کہ رات کو گیس کی ٹینکی پھٹنے سے ریفائنری اور اس سے ملحقہ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے اس کارخانے کو بجلی کی بندش اور حادثات جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔

مزید : عالمی منظر