برازیل نے ریو گیلیوائرپورٹ کی نجکاری کا منصوبہ ترک کر دیا

برازیل نے ریو گیلیوائرپورٹ کی نجکاری کا منصوبہ ترک کر دیا

ریوڈی جنیرو(اے پی پی) برازیل کی حکومت نے ریو گیلیوائرپورٹ کی نجکاری کا منصوبہ ترک کر دیا۔ ریو کے گورنر سرگیو کیبرل کے مطابق ریوا کرپورٹ کی نجکاری کا فیصلہ موخر کر دیا گیا اب اس کے بدلے ریو ائرپورٹ کے پبلک پرائیوٹ فرم چلائے گی جس کی پیشکش صدر روزف نے کی ہے ۔ پرائیویٹ فرم سرکاری ائرپورٹ آپریٹر انفریرو کے ساتھ شراکت کے ساتھ کام کر ے گی۔ رواں سال فروری میں برازیل نے اپنے 3ائر پورٹس کی نجکاری کی تھی جن ساﺅ پاﺅلو ائرپورٹ بھی شامل ہے تاکہ انفریرو کی منا پلی ختم کی جا سکے ۔ یاد رہے کہ جولائی 2014ءمیں ریو میں فٹ بال ورلڈ کپ منعقد ہوگا۔

مزید : کامرس