بھارت میں براہ راست سر مایہ کاری میں 78فیصد کی کمی

بھارت میں براہ راست سر مایہ کاری میں 78فیصد کی کمی

ممبئی(اے پی اے ) بھارت میں جون دوہزار بارہ میں بھارت میں براہ راست سر مایہ کاری میں اٹھتر فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بھارتی مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق جون دوہزار بارہ میں ایک ارب چوبیس کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری بھارت میں آئی جو کہ گزشتہ سال کے ایسی عرصے میں پانچ ارب66 کروڑ ڈالر تھی۔ بھارتی مالی سال کے پہلے تین ماہ میں بھی غیر ملکی سر مایہ کاری میں سرسٹھ فی صدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق افراط زر کی شرح میں اضافہ ، اسکینڈلز اور سست معاشی ترقی کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔

مزید : کامرس