پوٹھوہار کا خطہ زیتون کی پیداوار کیلئے انتہائی موزوں ہے‘ زرعی ماہرین

پوٹھوہار کا خطہ زیتون کی پیداوار کیلئے انتہائی موزوں ہے‘ زرعی ماہرین

لاہور(اے پی پی)محکمہ زراعت پنجاب کے ماہرین نے کہا ہے کہ پوٹھوہار کے خطہ میں زیتون کی کاشت سے ہر سال خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کو بچا کر ملکی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوٹھوار کاعلاقہ اپنی مخصوص آب وہوا کی وجہ سے زیتون کی کاشت کیلئے نہایت موزوں ہے۔کالا چٹا پہاڑ‘ چوآسیدن شاہ‘ کلرکہار‘ وادی سون ک گردونواح کے علاقوں میں جنگلی زیتون کثرت سے موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ماہرین کی تحقیق کے بعد زیتون کی چند اچھی اقسام شمالی پنجاب کیلئے انتہائی موزوں پائی گئی ہیں جو متذکرہ علاقہ کی آب وہوا میں اچھی پیداوار دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیتون کی کاشت کیلئے قلمیں مون سون (برسات) اور فروری کے مہینہ میں لگائی جا سکتی ہیں اور کاشتکار بہتر پیداوار کیلئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام اور دیگر حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

مزید : کامرس