پاور کمپنیوں کی وصولی میں روز بروز کمی ہونے لگی

پاور کمپنیوں کی وصولی میں روز بروز کمی ہونے لگی

اسلام آباد(اے پی اے ) پاور کمپنیوں کی وصولی میں بھی دن بادن کمی آرہی ہے اورگزشتہ ایک سال میں پاور کمپنیوں کی وصولی میں 30فی صد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال میں پاور دسٹریبوشن کمپنیوں نے چھ سو باون ارب انتھر کروڑ روپے کی بجلی خرید ی جب کہ وصولی کا حجم پانچ سو چھیاسٹ ارب روپے سے ذائد کی وصولی ہوئی۔ پاور سیکٹر کو لائن لاسسز کی مد میں پچس ارب روپے کے نقصانات کا سامنا ہے اور یہ لائن لاسسز توانائی سیکٹر میں موجود زیر گردش قرضوں میں اضافے کی اہم وجہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختون خواہ میں بلون کی وصولی سب سے کم ہے اور گزشتہ سال پچس ارب روپے کی عدم ادائیگی کا سامنا تھا ،کمپنیوں کے مطابق بلوں کی وصولی میں سب سے بہتر صورت حال پنجاب میں جب کہ سندھ میں چوبیس ارب روپے کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے۔

مزید : کامرس