ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی نمائش "آسٹریلیا میلہ " نومبر میں ہوگا

ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی نمائش "آسٹریلیا میلہ " نومبر میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آبادسڈنی(اے پی اے ) ٹیکسٹائل مصنوعات سے متعلق بین الاقوامی تجارتی نمائش "آسٹریلیا میلہ "رواں سال نومبر میں ہوگا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے تجارتی نمائندوں اور صنعتکاروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں جو 31 اگست تک شرکت کیلئے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے حکام کے مطابق نمائش میں فیبرکس، گارمنٹس، کھیلوں کا سامان، آلات جراحی، چمڑے کی مصنوعات، لکڑی کی مصنوعات،کاسمیٹکس ، پلاسٹک مصنوعات، فروٹ جوسز، انجینئرنگ اورآٹو پارٹس تیاریا برآمد کرنے والے تجارتی ادارے شرکت کرکے اپنی مصنوعات بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کرکے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے ملکی برآمدات کو نمایاں فروغ دیا جاسکتا ہے۔ بین الاقوامی تجارتی میلے میں شرکت کے لئے 25ہزار شرکت فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ میلے میں شرکت سے متعلق دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -