گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 150فیصدتک اضافہ

گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 150فیصدتک اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)23 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستان بیورو شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں 9 فیصد سے لے کر ڈیڑھ سو فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔ جن اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ، ان میں ٹماٹر کی قیمت میں 149 فیصد، پیاز89 فیصد، آلو کی قیمت 10 جبکہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں بالترتیب 15 اور 14 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

مزید :

کامرس -