پاکستان اسٹیل کی جانب سے مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

پاکستان اسٹیل کی جانب سے مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اسٹیل نے اپنی مصنوعات ”ایچ آر“ اور ”سی آر“ کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ”سی آر“ کی فی ٹن کی قیمت میں ایک ہزار سے دو ہزار روپے فی ٹن اور ”ایچ آر“ کی قیمت میں 15 سو سے 16 سو روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ پاکستان اسٹیل کی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ کیلئے شعبہ ٹرانسپورٹ کے ڈی جی ایم مشتاق علی کو مارکیٹنگ کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس