امریکہ میں پاکستانی غذائی مصنوعات بہت مقبول ہیں:امریکی عہدےدار

امریکہ میں پاکستانی غذائی مصنوعات بہت مقبول ہیں:امریکی عہدےدار

اسلام آباد(آن لائن)امریکا کے شعبہ زراعت کے سینئر اتاشی مسٹر ڈیوڈ ایل وولف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیاری غذائی مصنوعات امریکہ میں بہت مقبول ہیں اور ان کی امریکا کی مارکیٹ میںکھپت میں اضافہ ہورہا ہے،پاکستانی برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کے معیار کو بہتر کرکے پاک امریکا تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابقپاکستان فوڈ ایسوسی ایشن کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیشتر غذائی مصنوعات امریکا میں بہت مقبول ہیں۔امریکا اپنی فوڈ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پوری دنیا سے خریداری کرتا ہے جبکہ امریکا فوڈ کی بیشتر اشیاءخاص طور بیوریج دنیا میں بڑے پیمانے پر فروخت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خوراک کی اشیاءکی فروخت کے لئے پاکستان میں پیکنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے علاوہ ان کو اسٹور کرنے کا بھی منظم انتظام ہوتا ہے۔ بیشتر پاکستانی اشیاءبراہ راست امریکا برآمد نہیں ہوتیں۔ پاکستانی مصنوعات دبئی برآمد ہوتی ہیں جہاں سے برانڈ تبدیل ہونے کے بعد مصنوعات امریکا برآمدکی جاتی ہیں ۔

مزید : کامرس