رایا انمول کی کاشت 15ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

رایا انمول کی کاشت 15ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی(اے پی پی)محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کورایا انمول کی کاشت 15ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔نظامت زرعی اطلاعات راولپنڈی کے ترجمان نے کہا کہ ربیع کی فصلیں موسم گرما کے محفوظ کردہ وتر میں کاشت کی جاتی ہیں۔اس لیے وتر کو محفوظ کرنے کے آزمودہ طریقے استعمال کیے جائیں۔ترجمان نے کہا کہ اگر مون سون بارشوں کا پانی اچھی طرح محفوظ کر لیا جائے تو ربیع کی فصلوں کی پیداوار 20 تا25فیصد تک بڑھ سکتی ہے ۔

مزید : کامرس