پی ایس او کو ادائیگی میں سخت مشکلات درپیش

پی ایس او کو ادائیگی میں سخت مشکلات درپیش

کراچی(اے پی اے )پاکستان سٹیٹ آئل کو عالمی سپلائرز کو ادائیگی میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔ ناقص گورننس کے سبب قومی ادارے کی ساکھ خطرے میں پڑگئی۔مختلف اداروں پر واجبات دو سو تینتیس ارب روپے سے زائد ہے۔ پی ایس او نے جولائی کے وسط میں حکومت پاکستان کو پچاس ارب روپے اداکرنے کے تحریری درخواست کی تھی۔۔تاہم عید سے پہلے محض دس ارب روپے کی ادائیگی کی گئی تھی۔ جو عالمی ادائیگیوں کے لئے ناکافی ہے۔ ترجمان پی ایس او کے مطابق قومی ادارہ کو عالمی ادائیگیوں میں ٹیکنکل ڈیفالٹ کے خدشات لاحق ہے۔

مزید : کامرس