عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کامر س رپورٹر ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کارجحان ریکارڈ کیا گیا اور نارتھ ربینٹ خام تیل ایک سو پندرہ ڈالر کی سطح سے نیچے آگیا۔ عالمی منڈی میں خام تیل اکتوبر کے سودے بارہ سینٹس کمی کے بعد چھیانوئے ڈالر پندرہ سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہے ہیں۔ نارتھ برینٹ خام تیل کے اکتوبر کے سودے ایک ڈالر بیالیس سینٹس کمی کے بعد ایک سو تیرا ڈالر اور انچاس سینٹس پر بند ہوا جبکہ عرب لائٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر پچاس سینٹس کمی کے بعد ایک سو بارہ ڈالر چونتیس سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کریبیئن سی میں آنے والے طوفان اور عالمی معیشت اور عالمی طلب کے خراب اعداد وشمار کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

مزید :

کامرس -