سپین : بیروز گار افراد کیلئے سرکاری ماہانہ الاﺅنس کی ادائیگی کی مدت میں 6ماہ کی توسیع

سپین : بیروز گار افراد کیلئے سرکاری ماہانہ الاﺅنس کی ادائیگی کی مدت میں 6ماہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میڈرڈ(اے پی پی) سپین کی حکومت نے بیروز گار افراد کیلئے سرکاری ماہانہ الاﺅنسکی ادائیگی کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کر دی ہے ۔ سپین کی معیشت جو کہ قرضوں کے بوجھ کی وجہ کساد بازاری میں داخل ہو چکی ہے میں بیروز گاروں کیلئے ماہانہ سرکاری فنڈز کی مدت 15اگست کو ختم ہوگئی ہے۔ تاہم حکومت نے شدید مالی بحران کے باوجود ملک کے 24.63فیصد بیروز گاروں کیلئے آئندہ چھ ماہ تک کے لئے 500ڈالر فی کس ماہانہ الاﺅنس جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ سپین کے قوانین کے تحت ایسا بیروز گار جس کے ساتھ ایک ساتھی یا دو بچے ہوں اضافی 450یورو ماہانہ حاصل کر سکتا ہے جبکہ دادا دادی یا والدین کے ساتھ رہنے والا بیروزگار 481یورو ماہانہ سرکاری خرچ حاصل کر تا ہے ۔ سپین میں 1.74ملین خاندان ایسے ہیں جن کا تمام تر انحصار سرکاری ماہانہ الاﺅنس پر ہوتا ہے ان خاندانوں کا ایک بھی فرد ملازمت نہیں کرتا ۔    (hma/rmq 1215:12)

مزید :

کامرس -