بدین اور ٹنڈالہ بار میں زہریلی شراب پینے سے 9افراد ہلاک

بدین اور ٹنڈالہ بار میں زہریلی شراب پینے سے 9افراد ہلاک
بدین اور ٹنڈالہ بار میں زہریلی شراب پینے سے 9افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بدین/ٹنڈو الہ یار(آئی این پی) اندرون سندھ زہریلی اور کچی شراب پینے سے میں 9 افراد ہلاک ہوگے جبکہ متعدد کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بدین کے علاقے کڑیو گنور میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان میں سے 5افراد جاں بحق ہو گئے جن میں شفقات ‘ جبار‘ نور محمد ‘ اصغر اور دیگر شامل ہیں۔دوسرے واقعہ ٹنڈو الہ یار میں پیش آیا جہاں ابراہیم کالونی میں کچی شراب پینے سے4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ اندرون سندھ زہریلی او رکچی شراب سے ہلاکتوں کے واقعات عام ہیں اور پولیس کوئی خاطر خواہ کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

مزید :

بدین -