نادرا نے ”نادر“کو ”نادرہ “بنادیا

نادرا نے ”نادر“کو ”نادرہ “بنادیا
نادرا نے ”نادر“کو ”نادرہ “بنادیا

  

بھاگٹانوالہ ( نامہ نگار) نادرا نے پھرتیاںدکھاتے ہوئے نوجوان کو عورت بنا دیا نوجوان شرم کے مارے کسی کو شناختی کارڈ نہیں دکھاجبکہ تا درستگی کے لیے نادرا کے دفتر کے چکر لگارہا ہے۔ نواحی چک 24جنوبی کار ہائشی محمد کاشف اپنی عمر 18سال پوری ہونے پر شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا کے دفتر گیا جب ایک ماہ بعد اسے کارڈ موصول ہوا تو جنس کے کالم میں عورت درج تھا جس پر اسے بڑی حیرانی ہوئی ، نادرا کی جلد بازیوں نے نوجوان کو عورت بنا کر گاﺅں میں اسے شرمندہ کردیا تاہم اب محمد کاشف نے درستگی کے لیے نادرا کے دفتر کے چکر لگانے شروع کردیے ہیں .

مزید : ڈیلی بائیٹس