قومی بچت سکیموں میں نفع کی شرح میں کمی

قومی بچت سکیموں میں نفع کی شرح میں کمی

لاہور(کامرس رپورٹر) قومی بچت کی سکیموں میں منافع میں کمی کا اعلان کر دیا گیاہے جس کا اطلاق نئی سرمایہ کاری پر 27 اگست سے ہوگا، ادارہ قومی بچت کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت کی سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی گئی۔ ادارے کے مطابق سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 1.22 سے کم کر کے 10.8 فیصد کر دی گئی۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع میں 1.32 فیصد کمی کے بعد 11.04 فیصد کر دیا گیا، اس کے علاوہ ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر منافع1.18 فیصد کمی کے بعد 11.5 فیصد کر دیا گیا جبکہ بچت کھاتوں پر منافع 1.24 فیصد کم کر کے 7.4 فیصد کر دیا گیا، ادارے کے مطابق سکیموں پر ملنے والے منافع میں رد و بدل اکتوبر2012 ءکو کرنا تھا لیکن مرکزی بینک کی جانب سے 1.5 فیصد بنیادی شرح سود میں کمی کے فیصلے سے اسے اگست میں ہی منافع کی شرح کم کرنی پڑی۔

مزید : بزنس