گوشت ،مچھلی ،مر چ اورچینی کی برآمدات میں اضافہ

گوشت ،مچھلی ،مر چ اورچینی کی برآمدات میں اضافہ
گوشت ،مچھلی ،مر چ اورچینی کی برآمدات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) مچھلی اور مچھلی سے تیار مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال ماہ جولائی کے مقابلے میں 23.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2012ء کے دوران ملک کی مچھلی اور اس سے تیار مصنوعات کی برآمدات کامجموعی حجم ایک کروڑ 77 لاکھ ڈالر سے زائد رہا جبکہ جولائی 2011 ءمیں ایک کروڑ 43 لاکھ 50ہزار ڈالر کی مچھلی مصنوعات برآمد کی گئیں،اسی طرح گوشت اور اس سے تیار مصنوعات کی برآمدات میں بھی 31.62 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2012ء کے دوران ملک کی گوشت کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 2 کروڑ 26 لاکھ 32 ہزار ڈالر رہا جبکہ جولائی 2011ء میں ایک کروڑ 71 لاکھ 95 ہزار ڈالر کی گوشت کی مصنوعات برآمد کی گئیں،اس کے علاوہ جن دیگر غذائی اشیاء کے برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ان میں مرچیں اور چینی شامل ہیں جن کی برآمدات میں جولائی 2011 کے مقابلے میں جولائی 2012 میں بالترتیب 2.70 فیصد اور سو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

بزنس -