امریکی خاتون ساز عورتوں کو ہراساں کرنے پر عہدہ گنوابیٹھا

امریکی خاتون ساز عورتوں کو ہراساں کرنے پر عہدہ گنوابیٹھا
امریکی خاتون ساز عورتوں کو ہراساں کرنے پر عہدہ گنوابیٹھا

  

نیویارک (این این آئی) امریکی ریاست نیویارک کی قانون ساز اسمبلی کے رکن وائٹو لوپیز کو ماتحت خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ہاﺅسنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے برطرف کردیا گیا ہے۔71سال کے وائٹو لوپیز ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن ہیں اور انتہائی بااثر سیاسی شخصیت سمجھے جاتے ہیں، گزشتہ سال ان کے ماتحت کام کرنے والی 2خواتین نے ان پر زبانی اور جسمانی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے-قانون ساز اسمبلی کی تحقیقاتی کمیٹی نے الزامات ثابت ہونے پر انہیں ہاﺅسنگ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ان پر یہ پابندی بھی عائد کی ہے کہ وہ 21برس سے کم عمر فرد کو اپنے ماتحت ملازم نہیں رکھ سکیں گے۔اسمبلی کے اسپیکر نے الزامات ثابت ہونے پروائٹو لوپیز کی باضابطہ سرزنش بھی کی ہے جبکہ مخالفین نے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے-

مزید : انسانی حقوق