کسی نے معافی مانگی کوئی روپڑا،مایوس ہیرو آج منہ لٹکائے وطن پہنچ رہے ہیں

کسی نے معافی مانگی کوئی روپڑا،مایوس ہیرو آج منہ لٹکائے وطن پہنچ رہے ہیں
کسی نے معافی مانگی کوئی روپڑا،مایوس ہیرو آج منہ لٹکائے وطن پہنچ رہے ہیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (سپورٹس ڈیسک) انٹر نیشنل کونسل آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستانی ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی ۔قومی ٹیم کے کھلاڑی سڈنی سے براستہ دبئی کراچی اور لاہور پہنچیں گے ۔ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور لیگ سپنر عثمان قادر آسٹریلیا میں کچھ روز قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کے ابتدائی میچز میں شاندار کارکردگی دکھائی تاہم روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست نے کھلاڑیوں کے حوصلے پست کر دیئے جس کے باعث ٹیم بنگلہ دیش سے بھی ہار گئی اور رسوائیوں کی نئی داستانرقم کر دی ۔پاکستانی ٹیم کی 9 سال کے دوران یہ بدترین کارکردگی ہے ۔آسٹریلیا سے روانگی سے قبل کوچ صبیح اظہرٹیم کی ناکامی پر رو پڑے جبکہ دیگر کھلاڑی بھی انتہائی پریشانی کے عالم میں تھے ۔ٹیم انتظامیہ نے شکست کی وجوہات تیار کر لی ہیں اور شکست کی ذمہ داری ناقص بیٹنگ اور ٹورنامنٹ کے فارمیٹ پر ڈالی گئی ہے ۔جبکہ ٹیم کے منیجر نے اس ناکامی پر پوری قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

مزید : کھیل