ٹینس سٹار نے "خیرات"کیلئے شوگر پورامٹھائی بیچنا شروع کردی

ٹینس سٹار نے "خیرات"کیلئے شوگر پورامٹھائی بیچنا شروع کردی
ٹینس سٹار نے

  

ماسکو( آن لائن)روسی ٹینس سٹار ماریاشراپوا نے جو کہ آئندہ ہفتے کی یو ایس اوپن کے لئے تیسرے سیڈ کی کھلاڑی ہیں ،مٹھائیوں کا اپنا برانڈ شروع کردیا ہے ۔25سالہ کھلاڑی جنہوں نے رواں سال اپنا پہلا فرنچ اوپن ٹورنامنٹ جیتا اور لندن اولمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ، انہوں نے ”شوگرپووا“ کے نام سے برانڈ متعارف کرایا ہے جس میں ٹینس گیند کی شکل کی مٹھائی شامل ہے ۔نیویارک میں افتتاح کے موقع پر شراپوا کا کہنا تھا کہ میرا مقصد ایسی مٹھائی بنانا ہے جو میرے ذاتی ذائقے پر پورا اترے اور ایسی لڑکیوں کے ذائقے پر بھی جو کہ اسی طرح کی ترجیحات رکھتی ہیں ۔برانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق اس سے حاصل ہونیوالی آمدن خیراتی کاموں میں خرچ کی جائے گی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس