ڈینگی آگاہی مہم،پنجاب یونیورسٹی بروز اتوار کھلی رہے گی

ڈینگی آگاہی مہم،پنجاب یونیورسٹی بروز اتوار کھلی رہے گی

 لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے احکامات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ شعبہ جات کل بروز اتوار اور2ستمبر بروز اتوار کھلے رہیں گے۔تمام شعبہ جات کے سربراہان اپنے اپنے شعبہ جات میں ڈینگی بخار کی روک تھام کیلئے مختلف جگہو ں اور اقدامات کا جائزہ لیں گے۔اِس کیلئے اساتذہ اور ملازمین میں ڈینگی بخار سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1